کیماڑی علی محمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس

عمران عمران

 کیماڑی علی محمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس

کراچی کیماڑی علی محمد گوٹھ میں مبینہ زہریلی گیس سے اٹھارہ افراد کی اموات کے معاملے میں عدالتی حکم پر مزید دس مقدمات درج کرلئے گئے۔


پولیس کے مطابق تمام مقدمات جاں بحق افراد کے ورثاء کی مدعیت  میں  درج کیے گئے ہیں۔مقدمات میں علی محمد گوٹھ میں قائم فیکٹریوں کے مالکان کو نامزد اور قتل بالسبب و دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔واقعہ سے متعلق اب تک  مجموعی طور پر درج مقدمات کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔ درخواست گزاروں کا  بیان میں کہنا ہے علی محمد گوٹھ کی رہائشی آبادی میں ری سائیکلنگ کرنے والی فیکٹریاں کام کر رہی ہیں۔ ان کارخانوں سے مضر صحت دھواں ،تعفن اورخاک اڑنے سے ماحولیاتی آلودگی پیدا ہوتی ہے۔ دھویں ،تعفن اور  ماحولیاتی آلودگی  سے بیماریاں لاحق،، اور  بعد میں  ہلاکتیں ہوئیں۔ اموات فیکٹری مالکان کی غفلت کی وجہ سے ہوئیں،، اس لئے ان کے خلاف  کارروائی کی جائے۔