بلوچستان کے معروف فوک گلوکاربشیر بلوچ انتقال کرگئے

عرفان علی عرفان علی

بلوچستان کے معروف فوک گلوکاربشیر بلوچ  انتقال کرگئے

بلوچستان کی ایک سریلی آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئ،


نامور فوک گلوکار بشیر بلوچ، جنہوں نے براہوئی اور بلوچی اور دیگر زبانوں میں کئ مشہور گیت گائے،

بشیر بلوچ آج انتقال کرگئے۔بشیر بلوچ  کے دو بیٹے ہیں

بشیر بلوچ 55 سال سے لوک گائیگی سے وابستہ رہے۔بشیر بلوچ  کے فن کے اعتراف میں ان کو دو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازہ گیا َ


بشیر بلوچ کو 135 ایوارڈز اور اسناد سے نوازاگیا۔ انہوں نے 55 سال تک گیت گاکر ملک کا نام روشن کیا ، نام کمایا ایوارڈز حاصل کئے لیکن گزشتہ کئی  سالوں سے معاشی حالت کی وجہ سے بےحد پریشان تھے ۔


پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق جنرل مینجر محمد نواز مگسی کا کہناہےکہ بشیر بلوچ نے دنیا میں بلوچستان کی ثقافت کو متعارف کیا ، اور ہمیشہ اپنی وطن سے محبت کے گیت گائے،وہ ایک اچھے گلوکار کے علاوہ بہترین انسان ، دوست ، اورپاکستانی تھے۔


سینئر ریٹائرڈ پروگرام پروڈیوسرپاکستان ٹیلی ویژن اطہر منگی نے کہاکہ بشیر بلوچ جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔لیکن افسوس ہمارے معاشرے میں فنکار کی قدر نہیں ۔بشیر بلوچ نے ہمیشہ پیٹ کے ساتھ پتھر باندھ کر گلوکاری کی ۔ انکے معاشی حالات بہت خراب تھے میرا ان سے تعلق بیس برس سے بھی زائد کا ہوگا ۔ معاشی حالات پریشانیوں کے علاوہ وہ دوستوں  کا دوست تھا سب کے ساتھ لحاظ عزت اور احترام سے ملتاتھا ۔ وہ بلوچستان کی ایک خوبصورت آواز اور احساس تھا ۔ جو ا ب ہم میں نہیں رہے۔


سابق جنرل مینجر پی ٹی وی درمحمد کاسی نے کہاکہ انکی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جسکتا۔


سینئرپروگرام پروڈیوسر جمال ترین نے کہاکہ وہ بلوچستان کا دل تھے جس میں ان گنت احساس تھے خوشی کےغم کے بہتری کے انہوں نےہمیشہ بلوچستان کی ثقافت کو اچھے انداز میں پیش کیا ۔



سابق جنرل مینجر پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن عطاء اللہ بلوچ نے کہاہےکہ بلوچستان کے آرٹسٹ بلوچستان کی پہنچان ہے جن کے کام کردار اور فن کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔


سابق پروگرام مینجر پی ٹی وی  سجاداحمد نے کہاکہ بلوچستان کے گلوکار پاکستان کی پہنچان ہےاور انکے کام کو ہمیشہ یاد رکھاجائےگا۔

 

سابق جنرل مینجر پی ٹی وی پشاور اعجاز احمد نیازی نے کہاکہ ان فنکاروں نے ہمیشہ اپنی ثقافت کو دنیا میں ممتاز کرایاہے۔ ان کے فن، صلاحیت اور کام کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔