سمندر میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کے دوران تین ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کےمطابق پاک بحریہ،میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اوراینٹی نارکوٹک فورس نے سمندر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر مشترکہ کارروائی کی۔ اس دوران تین ار ب روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئی۔ کارروائی کےد وران گرفتار اسمگلرزاورضبط شدہ منشیات کو قانونی کارروائی کےلئے اینٹی نارکوٹک فورس کےسپرد کردیا گیا۔ ترجمان بحریہ کے مطابق پاک نیوی دیگرقانون نافذکرنےوالے اداروں کےساتھ غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے سرگرم ہے۔