کراچی کے تین بڑے نالے محمود آباد، اورنگی اور گجر نالے کی صفائی ہوگئی۔ نالوں کے اطراف تجاوزات کے خاتمے پر پچاس کروڑ ستانوے لاکھ روپے خرچ ہوئے

عرفان علی عرفان علی

کراچی کے تین بڑے نالے محمود آباد،  اورنگی اور گجر  نالے کی صفائی ہوگئی۔ نالوں کے اطراف تجاوزات کے خاتمے پر پچاس کروڑ ستانوے لاکھ  روپے خرچ ہوئے

کراچی کے تین بڑے نالے محمود آباد،  اورنگی اور گجر  نالے کی صفائی ہوگئی۔ نالوں کے اطراف تجاوزات کے خاتمے پر پچاس کروڑ ستانوے لاکھ  روپے خرچ ہوئے۔ متاثرین کو  کرائے کی مد میں چودہ لاکھ اسی ہزار روپے  کی ادائیگی۔ مزید چھ سو چوہتر متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کی بھی منظوری۔وزیراعلی سندھ  نے نالوں کے  سول ورکس کی تکمیل کے لئے ایک ارب روپے کے اجراکے لئے سمری بھجوانے کی ہدایت کردی۔


وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی رابطہ  و عمل درآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ چیف سیکریٹری سندھ اور صوبائی وزراکے علاوہ  کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل  بابر افتخار بھی موجود تھے۔کمشنر کراچی نے  بتایا    شہر کے تین  بڑے نالے محمود آباد، گجر اور، اورنگی نالے کی صفائی ہوچکی ہے۔مجموعی طور پر کے ایم سی  اور ڈی ایم سیز  کے زیر انتظام تمام  نالوں  کی  ترانوے فیصد صفائی مکمل کی جاچکی ہے۔ نالوں کے اطراف تجاوزات کے خاتمے پر پچاس کروڑ ستانوے لاکھ  روپے خرچ ہوئے۔  نالوں  پر تجاوزات کے خاتمے سے متاثرین کی تعداد  چھ ہزار، نو سو بتیس ہوگئی ہے۔ متاثرین کو  کرائے کی مد میں ادائیگی پر چودہ لاکھ اسی ہزار روپے خرچہ آیا۔ اجلاس  نے مزید  چھ سو چوہتر متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کی منظوری دے دی۔  اجلاس میں بتایا گیا باقی نالوں کے سول ورکس کی  تکمیل کے لئے مزید   ایک ارب روپے کی مزید ضرورت ہے۔ وزیراعلی نے محکمہ  بلدیات کو ہدایت کی کہ  اس  حوالے سے سمری جاری کی جائے،، فنڈزکا اجرا ہوجائے گا۔ نالوں کی صفائی ہر سال کی جائے،، اور اس کے لئے فنڈز بجٹ میں رکھے جائیں گے۔وزیراعلی  سندھ اجلاس میں ہدایت کی کہ مون سون سیزن کی شروعات سے قبل   نالوں کی صفائی اور لائن کرنے کاکام مکمل کرلیاجائے۔