کراچی گیمز 2023 کے سلسلے میں ڈونکی ڈربی ریس کا انعقاد کیاگیا وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ الزام لگانےکی سیاست سندھ میں نہیں چلےگی بھائی چارگی محبت اور برداشت کا پیغام صوفیا نےدیاہے
کراچی گیمز میں 42کھیلوں کےمقابلوں میں تین ہزار کھلاڑیوں نےحصہ لیا گدھا گاڑی ریس کا آغاز باغ ابن قاسم کلفٹن سے کیاگیا۔
ریس فوارہ چوک کے قریب اختتام پذیرہوئی ، ریس میں اول پوزیشن طارق حسین نے حاصل کی، دوسری پوزیشن عثمان نےحاصل کی جبکہ ماڑی پور کے عبدالخالق نے تیسری پوزیشن حاصل کی وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے گدھا گاڑی ریس جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ کراچی گیمز کا انعقاد کے ایم سی نےکیا،گیمز میں روایتی کھیلوں کےمقابلے منعقد ہوئےگیمز کےشرکا اور جیتنےوالوں کو مبارکباد دیتاہوں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی گیمز 2023 کے موقع پر کہاکہ لاہور واقعے کو غلط رنگ دیاجارہایےپیار محبت سے جو ہٹے گا اس کا جواب دینا آتاہے
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ پر امن احتجاج سب کا حق یےایک۔شخص کےکہنےپر اسمبلیاں تحلیل کی گیئں ملک شدید مالی بحران سےگزر رہاہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ مردم شماری ہمارےلیے الیکشن سےزیادہ اہم و ضروری ہیں،ہمیں پتہ ہوناچاہیےکہ سب کو گناگیاعلم ہوناچاہیےکہ پاکستانی شہری کتنےاور غیرملکی کتنےہیں
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ اگر مردم۔شماری شفاف نہ ہوئی صوبائی حکومت کوسوچنا پڑےگام۔مردم شماری سےسندھ حکومت کی مدد ہٹانےپر مجبور ہونگےمردم۔شماری شفاف نہ ہوئی تو سیاسی سطح پر بھی لائحہ عمل دینگے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ ہمیں ملک بچانا ہے، سیاست کا بہت وقت پڑا ہےمشکل ترین فیصلے لیےجارہےہیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل میمن، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھےاس کے علاوہ کمشنر کراچی اقبال میمن اور ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ڈاکٹر سیف الرحمان بھی شریک تھے۔