اسپیکر سندھ اسمبلی کی آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں درخواست ضمانت۔

عمران عمران

اسپیکر سندھ اسمبلی  کی آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں درخواست ضمانت۔

اسپیکر سندھ اسمبلی  کی آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں درخواست ضمانت۔

 آغا سراج درانی کب سے جیل میں ہیں؟ عدالت نے تفصیلات طلب کرلیں۔

 نیب کو بھی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل  نے موقف اپنایا آغا سراج درانی ایک سال سے جیل میں ہیں۔

ضمانت منظور کی جائے۔

  جسٹس  نعمت  اللہ پھلپھوٹو نے دریافت کیا آغا سراج درانی  کس  جیل میں ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا ان کے خیال میں وہ سینٹرل جیل کراچی میں ہیں۔

وکیل کے اس جواب  پر کہ ہدایت لے کر عدالت کو آگاہ کروں گا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے آپ وکیل ہیں۔ آپ کو معلوم ہی نہیں سراج درانی کونسی جیل میں ہیں۔

 وکیل نے کہا ان کی سراج درانی سے ملاقات نہیں ہوئی۔اسپیکر سندھ اسمبلی کب سے جیل میں ہیں ؟

 عدالت نے تفصیلات طلب کرلیں۔ نیب کو بھی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

فریقین  سے انیس اپریل کو رپورٹ طلب کرلی۔

 احتساب عدالت نے سراج درانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔