کراچی کے علاقے کورنگی میں چھ سالہ بچی گھر سے باہر کھیلنے کو نکلی اور پھر کچرا کنڈی سے لاش ملی


کراچی کے علاقے کورنگی میں چھ سالہ بچی  گھر سے باہر کھیلنے کو نکلی اور پھر کچرا کنڈی سے لاش ملی

عرفان علی

کراچی کے علاقے کورنگی میں چھ سالہ بچی  گھر سے باہر کھیلنے کو نکلی اور پھر کچرا کنڈی سے لاش ملی۔  پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔   نماز جنازہ کے بعد  مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

ننھی  کلی جسے ابھی بہت سے بہاریں دیکھنا  تھی،،  موت کی آغوش میں جاسوئی۔

غوث پاک کالونی ،کورنگی   میں گھر کی لائٹ گئی،، تو 6سالہ بچی   کھیلنے گھر سے باہر  نکلی،، مگر واپس  نہ لوٹی۔صبح 6 بجے بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی ۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں  بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ناک اور منہ بند کرنا  موت کا سبب بنا۔ ڈی این اے کے لئے نمونے حاصل کرلئے گئے۔

ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی اور ایس پی لانڈھی کی سربراہی میں ٹیم  واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

گورنر سندھ  نے    ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث افراد کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کا  حکم دے دیا۔

کورنگی نمبرچار کی گلستان مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد   بچی کو  کورنگی ایک نمبر کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔