کراچی میں ہندوڈاکٹر قتل

عمران عمران

کراچی میں ہندوڈاکٹر قتل

کراچی لیاری ایکسپریس وے گارڈن کے قریب  نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کرکےکے ایم سی کے سابق ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ہندو ڈاکٹر بیربل گینانی کو قتل کردیا۔

 گاڑی میں سوار اسسٹنٹ  خاتون ڈاکٹرزخمی ہوئی۔

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری اورصوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے آئی جی سندھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

کراچی میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل گینانی کولیاری ایکسپریس وے گاڑدن کے قریب گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔


 گاڑی میں سوار خاتون بھی زخمی ہوئی۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی  سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں گاڑی شادی ہال سے لیاری ایکسپریس وے کی جانب مڑتی نظر آرہی ہے ۔

گاڑی کچھ دور جاکر فٹ پاتھ سے ٹکرائی اور  سڑک کنارے گڑھوں میں پھنس گئی

ڈاکٹر بیربل گینانی اسپینسر آئی اسپتال کے سربراہ کےطور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔


وہ رینچھور لائن میں اپنا پرائیوٹ کلینک بھی چلاتے تھے۔

ڈیڑھ برس قبل ریٹائرڈ ہوئے تھے۔کچھ عرصہ قبل   انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایم بی اے بھی کیا تھا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ڈاکٹر بیربل گینانی کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ہے ۔

 واقعے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں ۔


گورنر سندھ کامران ٹیسوری اورصوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے نوٹس لیتے ہوئےآئی جی سندھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

 

کراچی میں ڈاکٹر بیربل کے قتل کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری۔

واقعہ کے مقام سے ملنے والے خول فرانزک کے لئے بھجوادیئے گئے۔ مقدمہ  ڈاکٹر بیربل کی آخری رسومات کے بعددرج کیا جائے گا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کراچی میں گزشتہ روز  ڈاکٹر بیربل کے قتل کی تحقیقات مختلف زاویوں سے کی  جاری ہے۔

جائے وقوعہ سے ملنے والےخول فرانزک  جائزے کےلیے  لیب بھجوادیئے  ہیں۔

 ایس ایس پی سٹی  کےمطابق  واقعے کا مقدمہ ڈاکٹر بیربل کی آخری رسومات کے بعد درج کیا جائےگا۔

 مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے  کا فیصلہ ، تحقیقات پیش رفت کے ساتھ کیا جائےگا۔