غیرملکی ویٹرنری ڈاکٹروں کی ٹیم نے سفاری پارک کا دورہ کیا اور وہاں موجود ہتھنیوں سونیا اور ملکہ کی صحت کا جائزہ لیا۔

عمران عمران

 ٹیم نے بیمار ہتھنی نورجہاں کی چڑیا گھر سے سفاری پارک  منتقلی کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

بین الاقوامی تنظیم فور پاز کی پانچ  رکنی ٹیم  نے کراچی کے سفاری پارک میں سونیا اور ملکہ نامی ہتھنیوں کا معائنہ کیا۔

پارک  کے عملے نے ڈاکٹروں کی ٹیم کو  ہتھنیوں کی خوراک اور ان کے معمولات پر  بریفننگ دی ۔ ڈائریکٹر سفاری پارک  اور چڑیا گھر کے حکام بھی ٹیم کے ہمراہ تھے۔

فور پاز کی ٹیم نے ہاتھیوں کے لیے مختص علاقے کا جائزہ لیا اور اپنی تجاویز دیں۔ 

پارک  انتظامیہ نے بتایا  سفاری پارک میں ہتھنی نورجہاں کے لیے جگہ کا تعین کیا جائے گا۔

 رکن فور پاز ڈاکٹر عامر خلیل کا اس موقع پر کہنا تھا کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کے لیے ماحول بہتر نہیں۔

 صحت میں بہتری کے بعد نورجہاں کو سفاری پارک منتقل کیا جائے گا۔