کراچی کا ساحل اداس


کراچی کا ساحل اداس

کراچی کا ساحل ایک بارپھرویران ہوگیا۔۔ دوردورتک سناٹوں کا راج ہے۔۔ دوردرازسے پہنچنے والےشہری مایوس ہوگئے۔۔ کہتےہیں  اتنا ویران سی ویوکا منظرپہلےنہیں دیکھا

جہاں تک نظرجائے۔۔ شہریوں کارش ہی رش۔۔۔  ہرطرف گہما گہمی۔۔ ان مناظرکودیکھے۔۔ کئی ماہ گزرگئے۔۔ کورونا وبا کےباعث بند سی ویوکوکھولا نہیں  جاسکا۔۔ دوردرازسے پہنچنے والےشہری مایوس ہوگئے۔۔

کراچی والوں کے لئے  تفریح کا  پسندیدہ مقام   سی ویو بھی ان دنوں   کورونا  پابندیوں کی وجہ سے بند ہے۔ 6 جون کواسےعوام کیلئےکھولا گیا تھا لیکن عیدالاضحیٰ سےقبل بند کردیا گیا۔۔

معصوم بچوں کےمسکراتےچہرے۔۔ موسم خوشگوارہونےکےباوجود ساحل پرٹھنڈی ہواؤں سےلطف اندوزہونا شہریوں کا سمندرمیں نہانااورانجوائےکرنا  فی الحال ممکن نہیں۔