سندھ میں کورونا سےگزشتہ سال نو جولائی کے بعد سب سے زیادہ تینتالیس اموات۔


سندھ میں  کورونا سےگزشتہ سال نو جولائی کے بعد سب سے زیادہ تینتالیس اموات۔

 

عرفان علی

سندھ میں  کورونا سےگزشتہ سال نو جولائی کے بعد سب سے زیادہ تینتالیس اموات۔ کراچی میں  گزشتہ سال انیس جون کے بعد سب سےزیادہ  دوہزار بیالیس نئے کیسز سامنے آگئے۔

سندھ میں  نو جولائی دوہزار بیس کو کورونا کے اڑتالیس مریض زندگی کی باز ی ہارگئے تھے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق  مہلک کورونا وائرس اب تک صوبے میں پانچ ہزار نوسو تین افراد کی جان لے چکا ہے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران  کراچی میں دو ہزار بیالیس اور سندھ میں مجموعی طور پر دو ہزار چھ سو باہتر افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت کورونا سے متاثر ایک ہزار  ایک سو اکیاسی مریضوں کی حالت تشویشناک  اور  ترانوے وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی میں اب تک دو لاکھ ترپن ہزار پانچ سو اٹھائیس جبکہ سندھ میں مجموعی طور پر  تین لاکھ چوہتر ہزار چارسو سترہ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔