پاکستان کی سب سے زیادہ شاندار اور پروقار شادی
تحریر : انعام شیخ
نه تصنع، نه جعلی خوشی، نہ میک اپ کی تہیں، نہ
جھلملاتے کپڑے، نہ بازاری پگیں،
نہ کھانے سے
امڈتی ہوئی پلیٹیں، نہ زرق برق شادی ہال، نہ کیمرا بردار پلٹون، نہ لفافے،
نہ سلامی، نہ
خوشامدی ٹولے اور نہ کھانے پر جھپٹنے کے لئے تیار بیٹھی ہوئی مہمانوں کی فوج ظفر
موج.
سب سے بڑھ کر
یہ کہ، عام رواجی سندھی ثقافتی لباس تن زیب کیے ہوئے اور خالص سندھی رسومات بجا
لاتے ہوئے ادب دوست جوڑے نے، ایک ملنگ شخص ذوالفقار جونیئر کے ساتھ، کتب خانے میں
بیٹھ کر اور علم کو گواہ بنا کر، زندگی کے عہدنامے پر دستخط کردیئے۔.
میرے خیال میں سردار دودا خان بھٹو سے لے کر بختاور
زرداری تک، بھٹو خاندان میں آج تک جتنی بھی شادیاں ہوئی ہیں، سب سے زیادہ تاریخی،
منفرد اور یادگار شادی فاطمہ بھٹو اور گراہم جبران کی گنی جائے گی.
سندھ، اپنے تمام تر دکھوں کو بالائے تاک رکھتے ہوئے،
اس انسان دوست جوڑے کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ضرور پیش کرے گا.
کیونکہ اس
شادی پر سندھ کے قابل فخر فرزند، شہید میر مرتضی بھٹو بھی عالم ارواح میں مسرور
ہوکر مسکرا رہے ہوں گے!!