کراچی میں
جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کا ایکشن
،مختلف علاقوں سے زخمی اسٹریٹ کرمنلز سمیت 10ملزم گرفتار کرلئے۔
ایس آئی یو
پولیس نے بھی کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشتگردوں کو میٹروول سائٹ سے گرفتار کرلیا
اسپیشل
انوسٹی گیشن یونٹ نے میٹروول سائٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دومبینہ
دہشتگردوں کو گرفتار کیا ،
پولیس کے
مطابق ملزموں نے پڑوسی ملک میں موجود
کمانڈر کی ہدایت پر کراچی میں بھتہ وصولی کی اوررقم بھجوائی تھی،
ملزموں نے
بنارس میں بھتہ نہ دینے پر تاجر کاقتل بھی
کیا تھا،دوسری جانب بہادر آباد، کورنگی عوامی کالونی اور سپر
ہائی وے صنعتی ایریا سے پولیس نےمبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں چار ملزموں سمیت
پانچ اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا ،
بلدیہ اتحاد
ٹاؤن تین رکنی ڈکیتی گروہ کے علاقہ ائیرپورٹ سے مبینہ کار لفٹر اور پرانا گولیمار
سے منشیات فروش کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔