راجن پور کے ٹرائیبل ایریا میں دوسری بار بیٹی جنم دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

راجن پور کے ٹرائیبل ایریا میں دوسری بار بیٹی جنم دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

راجن پور کے ٹرائیبل ایریا میں دوسری بار بیٹی جنم دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے روجھان شیخ خلیفہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ملزم موقع سے فرار گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،بی ایم پی

راجن پور کے علاقے ٹرائیبل ایریا تھانہ دولی کے حدود میں شوہر نے بیوی کو فائرمار کر قتل کر دیا گیا بارڈر ملٹری پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش کو تحویل میں لیکر لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان منتقل کر دیا گیا بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر موقع سے فرار ہو گیا بارڈر ملٹری پولیس کے مطابق میکے جانے اور دوسری بار بیٹی جنم دینے پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کیا ہے اور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ خاتون کی والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔