روبینہ کیانی کی پارا چنار میں 8 اساتذہ کے جانی نقصان پر اظہار افسوس، مزمت

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

روبینہ کیانی کی پارا چنار میں 8 اساتذہ کے جانی نقصان پر اظہار افسوس، مزمت

روبینہ کیانی کی پارا چنار میں 8 اساتذہ کے جانی نقصان پر اظہار افسوس، مزمت

کراچی: ایسوسیئشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کی سیکرٹری جنرل میڈم روبینہ کیانی نے پارا چنار میں اساتذہ کی شہادت پر دلی افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ سرکاری اسکول کے 8  اساتذہ کے جانی نقصان پر  سندھ بھر کے تمام اساتذہ بھرپور  مذمت کرتے ہیں ۔

اپنے جاری کردہ بیان میں اے پی آئی کی سیکرٹری جنرل میڈم روبینہ کیانی نے کہا کہ یہ بہت ہی تشویش اور دکھ کی بات ہے کہ ملک بھر میں اساتذہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ استاذہ کو نشانہ بنانا تعلیم دشمن سرگرمیاں کو ایک حصہ ہے جب کہ کسی ملک میں خانہ جنگی کی صورت میں بھی اساتذہ کی جان بچانا اولین فرض ہوتا ہے کیونکہ قومیں تعلیم سے تعمیر ہوتی ہیں قوموں کی ترقی تعلیم سے مشروط ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو فرقہ واریت اور لسانیت  کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے اور م یہ کوشش ملک جے تعلیم دان کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

  1. انہوں نے مرحومین کی بلند درجات کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ پاک ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔