شبیراں چنہ نےفنکارانہ صلاحیتوں سے انہوں نے پاکستان اوربیرون ملک منفرد پہچان پائی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

شبیراں چنہ نےفنکارانہ صلاحیتوں سے انہوں نے پاکستان اوربیرون ملک منفرد پہچان پائی

 صوبائی وزیر بلدیات و پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ سید ناصر حسین شاہ نے نامور اداکارہ شبیراں چنہ اور سینئر صحافی شاہد مصطفیٰ شیخ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے جاری تعزیتی پیغام انھوں نے شبیراں چنا کیلئے کہا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والی شبیراں چنا ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینئر اور بزرگ اداکارہ تھیں وہ ابتدا سے ٹیلیوژن اسکرین پر چھائی رہیں،

 اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے انہوں نے پاکستان اوربیرون ملک منفرد پہچان پائی۔

 انہوں نے کہا کہ فن کے شعبے میں مرحومہ کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

دوسری جانب صوبائی وزیر نے سینئر صحافی شاہد مصطفیٰ شیخ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر بھی تعزیت و اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ صحافی شاہد مصطفیٰ کے دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں، والدہ کی وفات بلاشبہ ایک بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے