نئی آنے والی فلم وی آئی پر کا ٹریلر لاونچ کردیا گیا ۔ ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم وی آئی پی عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
کراچی کے نجی شاپنگ مال میں نئی آنے والی فلم وی آئی پی کا ٹریلر لاونچ کردیا گیا
فلم کی اسٹار کاسٹ اور دیگر اداکار وں نےشرکت کی۔
فلم وی آئی پی سے ڈیبیو کرنے والے اداکار زیک اور نمرہ شاہد کا کہنا تھا کہ فلم کامیڈی اورایکشن سے بھرپور موجودہ ملک کی سیاسی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔
فلم بہت اچھی ہے سارے مصالے موجود ہیں
انٹر تینمنٹ انٹر ٹینمنٹ انٹر ٹینمنٹ ۔فلم بہت مزاحیہ ہے عوام کو بہت پسند آئے گی
نئے لوگوں کو موقع دیا اور نئے لوگ ہمارے نسبت بہت جلد سیکھ رہے ہیں
فلم کے ڈائریکٹر راناکامران کا کہنا تھا امید ہےفلم شائقین کو ضرورپسند آئے گی
عام آدمی کی اسٹوری ہے تنزو مزہ سب کچھ ہے
اس موقع پر موجوددیگر اداکاروں کا کہنا تھا کہ نئے آنےوالے اداکاروں کو موقع دینے کی ضرورت ہے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا تو انڈسٹری ترقی کرے گی
ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم وی آئی پی عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔