سیہون شریف میں پسند کی شادی کرنے والی اسکول ٹیچر کے قتل کی تصدیق ہوگئ
پولیس تحقیقات کے مطابق نورین فاطمہ کو 6 روز قبل گھر کے اندر گولیاں مار کے قتل کیاگیا ، نورین فاطمہ کے ورثاء نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا ۔ نورین فاطمہ کے شوہر منصور سومرو کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کیا مقدمے میں نورین کے بھائی محسن مہر اور والد مہر نامزد ہیں ۔ 25 سالہ اسکول ٹیچر نورین فاطمہ نے نکاح کے بعد اپنے والدین کےگھر میں ہی رہ رہی تھی گھر والوں کو حقیقت بتائی تو قتل کردیا گیا ۔