کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ٹیکسپو 2023 کے دوران ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور ہم نیٹ ورک کے اشتراک سے فیشن شو کا اہتمام بھی کیا گیا۔

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ٹیکسپو 2023 کے دوران ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور ہم نیٹ ورک کے اشتراک سے فیشن شو کا اہتمام بھی کیا گیا۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ٹیکسپو 2023 کے دوران ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور ہم نیٹ ورک کے اشتراک سے فیشن شو کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ماڈلز نے مختلف ڈیزائنرز کے ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کی۔ شرکاء نے خوب سراہا۔


کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری نمائش میں دو روزہ فیشن شو کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ ہم نیٹ ورک اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اشتراک سے ہونے والے فیشن شو میں پہلے روز مختلف ڈیزائنرز کے ملبوسات پہن کر ماڈلز ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔


معروف ڈیزائنر دیپک پروانی کہتے ہیں کہ یہ فیشن شو مختلف ہے جہاں ٹیکسٹائل سے جڑے ملبوسات کو ترجیح دی جاتی ہے۔


فیشن شو سے قبل ریڈ کارپٹ پر شوبز ستارے، ماڈلز اور غیر ملکی مندوبین بھی موجود رہے۔


فیشن شو میں کے دوسرے روز بھی 11 معروف ڈیزائنرز اپنے ملبوسات نمائش کے لیے پیش کریں گے۔