تحریک انصاف کے بانی رکن اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی تحریک انصاف کو خدا حافظ کہہ دیا

عرفان علی عرفان علی

تحریک انصاف کے بانی رکن اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی تحریک انصاف کو خدا حافظ کہہ دیا

تحریک انصاف کے بانی رکن اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی تحریک انصاف کو خدا حافظ کہہ دیا ۔۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حساس تنصیبات پر حملہ کرنے والے کون تھے اس بات کی انکوائری ہونا چائیے ۔


کراچی سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ  حکومت کے خاتمے پر عمران خان کی جانب سے سخت رویہ  اختیار کیا گیا،، جس سے یہ تاثر بنا کہ تحریک انصاف کا  اسٹبلشمنٹ  سے مقابلہ ہے ۔


عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایسی مائیں ہیں جو وطن پر ایک بیٹا دینے کے بعد دوسرا بیٹا بھی پیش کرتی ہیں ۔۔ انکوائری ہونی چاہئے کہ شر پسندی میں کون ملوث تھا  ۔


انہوں نے کہا  کہ وہ انیس سو بانوے  سے عمران خان کے ساتھ تھے اور تحریک انصاف کی بنیاد رکھنے والے چار اراکین میں شامل تھے ۔۔ سیاست جاری رکھوں گا یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا ۔