سونےکی قیمت یں مسلسل غیرمعمولی اضافےنےلوگوں کےلئےاس کی خریداری مشکل بنادی ہے۔ساتھ ہی سونے کا کاروبارکر نے والےبھی مندی کےباعث مالی مشکلات سےدوچارہیں۔ ایک سال میں سونےکی قیمت نےنئی تاریخی بلندی کوچھولیا۔
ایک سال میں فی تولہ سونا 87 ہزارروپےتک مہنگا ہوگیا جبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 74ہزار286روپےتک اضافہ ہوا۔10 مئی 2023 کوسونا 9 ہزار 9سو روپے مہنگا ہو کر تاریخی بلندی 2 لاکھ 40 ہزارروپے پر پہنچ گیا۔10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار487 روپےکےاضافےسے2 لاکھ 5 ہزار 761 روپےہوگئی۔
جون 2022 میں فی تولہ کی قیمت 1 لاکھ 41 ہزاراور 10 گرام کی 1 لاکھ 21 ہزار313 روپےریکارڈکی گئی۔جولائی کےدوران قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ ایک ساتھ 8 ہزارروپے کا اضافہ بھی ہوا۔جولائی میں فی تولہ 1 لاکھ 50 ہزار300روپے، جبکہ 10 گرام 1 لاکھ 30 ہزار17 روپے کا ہوگیا۔اگست میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 39 ہزارجبکہ 10 گرام کی 1 لاکھ 19 ہزار170 روپے تھی۔ستمبر میں فی تولہ سونا 1 لاکھ 45 ہزار500 اور 10 گرام 1 لاکھ 24 ہزار743 روپے کا تھا۔اکتوبر میں فی تولہ سونا 1 لاکھ 50 ہزار جبکہ 10 گرام 1 لاکھ 28ہزار600 روپے پر پہنچ گیا۔نومبر میں فی تولہ کی قیمت 1 لاکھ 63 ہزار500 اور 10 گرام کی 1 لاکھ 40 ہزار175 روپےہوگئی۔دسمبرمیں سونےکی قیمت بڑھتے بڑھتے نےنئی تاریخی بلندی 1 لاکھ 82ہزار کی سطح کوچھوگئی۔۔ جبکہ 10 گرام سونےکی قیمت 1 لاکھ 56 ہزار636روپےتک پہنچ گئی۔
جنوری 2023 میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 2 ہزار500 روپے اور 10 گرام سونا 1 لاکھ 73 ہزار610 روپےکا ہوگیا۔فروری میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 94ہزار400 اور 10گرام کی 1 لاکھ 66 ہزار666 روپے ہوگئی۔ مارچ میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 8 ہزارروپے اور 10 گرام 1 لاکھ 78ہزار326 کی سطح پر پہنچ گیا۔اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 18 ہزار800 روپے جبکہ 10گرام 1 لاکھ 87 ہزار586 روپےپر تھا۔مئی میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 34 ہزار500 روپے اور 10گرام سونا2 لاکھ 1 ہزار46 روپےکا ہوگیا۔جون میں فی تولہ سونا2 لاکھ 28 ہزار100 روپے جبکہ 10گرام سو نا 1 لاکھ 95 ہزار599 روپےکی سطح پر پہنچ گیا۔
……..