پاک بحریہ نے کرِیکس ایریا میں پھنسے درجنوں ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

عمران عمران

پاک بحریہ نے کرِیکس ایریا میں پھنسے درجنوں ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

پاک بحریہ نے کرِیکس ایریا میں پھنسے درجنوں ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

نیوی میرینز کے جوان  مختلف علاقوں سے لوگوں کے بروقت انخلا  کےلئے بھی مصروف عمل ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کےمطابق پاکستان نیوی میرینز نے کرِیکس ایریا میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا۔ اس دوران پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے سمندر میں پھنسے درجنوں ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔  ماہی گیروں کو  ابتدائی طبی امداد کے بعد محفوظ مقام پر منتقل  کردیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے بحریہ کا جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔پاکستان نیوی میرینز کے جوان مختلف علاقوں سے لوگوں کے بروقت انخلا  کےلئے بھی مصروف عمل ہیں۔