سمندر ی طوفان سے ساحلی علاقوں کو خطرات۔ سندھ رینجرز کی متاثرین کو راشن کی ترسیل۔

عمران عمران

سمندر ی طوفان سے  ساحلی علاقوں کو خطرات۔ سندھ رینجرز  کی متاثرین کو راشن کی ترسیل۔

سمندر ی طوفان سے  ساحلی علاقوں کو خطرات۔ سندھ رینجرز  کی متاثرین کو راشن کی ترسیل۔

 میڈیکل کیمپ اور ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر  ستتر ریلیف کیمپس بھی قائم کردیئے۔

ترجمان سندھ رینجرز کےمطابق شاہ بندر سجاول، ٹھٹھہ، گھارو اور بدین کی ساحلی پٹی میں متاثرین کے لئے  خشک راشن  اور  پینے کے صاف پانی کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔

 موبائل کچن  سمیت گیارہ ٹرک راشن متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر وبائی امراض سے بچاؤ اور دیگر طبی امداد کے لیے میڈیکل کیمپ لگا دیئے گئے۔

 بدین، سجاول اور ٹھٹھہ کے  علاقوں میں ستتر ریلیف کیمپ بھی قائم کئے  گئے ہیں۔

ترجمان رینجرز کےمطابق  تین روز ہ ریلیف آپریشن کے دوران مجموعی طور پر بدین، ٹھٹھہ اور سجاول سے ساٹھ ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے