ٹی وی سپر اسٹار اور عظیم اداکار شکیل کراچی میں انتقال کرگئے

عرفان علی عرفان علی

 ٹی وی سپر اسٹار اور عظیم  اداکار شکیل  کراچی میں انتقال کرگئے


ٹی وی سپر اسٹار اور عظیم  اداکار شکیل  کراچی میں انتقال کرگئے،اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیاپر پوسٹ کے ذریعے رنج اور غم کا اظہار کیا ۔


مشہور ڈرامے انکل عرفی،افشاں، ان کہی ،عروسہ،آنگن ٹیڑھا ، چاند گرہن میں ان کے

کردار کو خوب سراہا گیا


۔ انہوں نے ہم ٹی وی کے مشہور ڈراموں میں بھی کام کیا۔


شکیل گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں  زیر علاج تھے

ٹی وی سپر اسٹار شکیل کا اصل نام یوسف کمال تھا۔ وہ 29مئی 1938 کو پیدا ہوئے۔ 
اداکار شکیل نے کیئریئر کا آغاز1971میں حسینہ معین کے ڈرامے نیا راستہ سے کیا تھا

اداکار شکیل نے  پی ٹی وی کے ہٹ ڈرامہ ’’انکل عرفی‘‘سے شہرت پائی


اداکار شکیل نے ڈرامہ آنگن ٹیڑھا میں محبوب احمد کا کردار نبھایا۔جو بہت  مقبول ہوا

مشہور ڈرامے افشاں، ان کہی ،عروسہ اور چاند گرہن میں بھی ان کردار کو بےحد پسند کیا گیا 

اداکارشکیل نے ہم ٹیلی ویژن کے مشہور ڈراموں دل مضطر ،کنکر ،تیرےبغیرصلہ میں بھی کام کیا

اداکارشکیل نے 1966 میں فلم 'ہونہار' سے فلمی کریئرکا آغاز  کیا ۔
جوش انتقام، ناخدا، پاپی، زندگی، داستان اور دیگر فلموں میں اداکاری  کے جوہر دکھائے
انہوں نے فلم جناح میں لیاقت علی خان کاکردارنبھایاتھا
سپر اسٹار شکیل کو 1992 میں حکومت پاکستان نے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا

شکیل کا کئی سال قبل  بائی پاس آپریشن ہوا تھا ۔پچھلے کئی سال سےجوڑوں کی  بیماری آرتھرائٹس کا بھی شکار تھے،
شکیل گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں داخل تھے۔