ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا فائنل ٹاکرا،،ملتان سلطانز اورپشاورزلمی آمنے سامنے
بڑے میچ کے لیے دونوں ٹیموں کے کپتان تیار
رضوان کا زلمی کے خلاف بھرپور پلاننگ کے ساتھ اترنے کا اعلان
وہاب ریاض بولے جتنا پریشر لینا تھا وہ لے چکے اب فائنل میں بنا پریشر لیے کھیلں گے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا فائنل
ملتان سلطانز اور پشاورزلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے
بڑے معارکہ سے پہلے لفظی جنگ شروع
ورچوئل پریس کانفرنس میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہاکہ ایونٹ میں جتنا پریشر لینا تھا لے چکے
فائنل میں بغیر کوئی پریشر کے کھیل کو انجوائے کریں گے۔ان کا کہناتھاکہاس میں کوئی شک نہیں کہ ملتان بہت اچھی ٹیم ہے
جس طرح سے ابوظہبی لیگ میں انہوں نے کم بیک کیا اورآؤٹ اسٹینڈنگ کرکٹ کھیل کر بہت خطرناک ٹیم بن گئی
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ میٹنگ میں سب لڑکوں کو یہ ہی بولا تھا کہ چاہے سارے میچز ہار جائیںکوئی پروا نہیں کرنی
یہ بات بس دماغ میں رکھنی ہے کہ ہم چیمپئن بن سکتے ہیں اور اس بار کے چیمپئن ہم ہی ہیں۔
ان کا کہناتھاکہ ہم نے یہ سوچا کہ ہم چیمپئن ہوسکتے ہیں تھوڑا مشکل تھا لیکن ہمیں اللہ نے کم بیک نہیں باؤنس بیک کروایا
محمد رضوان نے کہا کہ شاہد آفریدی جیسے عظیم کھلاڑی کی کمی بہت محسوس کی
وہ بہت بہادر اور ایک مثالی کھلاڑی ہیں
انہوں نے بتایا کہ شاہد آفریدی ہر میچ سے پہلے انہیں اپنی رائے دیتے ہیں۔