سری لنکن ٹائیگرز پر جھپٹنے کے لئے شاہینوں کی بھرپور تیاری۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چار روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز ہوا۔
ٹیم کے کھلاڑیوں نے جسمانی ورزش کے علاوہ بیٹنگ ، باولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔
حج کی ادائیگی کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان بھی پریکٹس سیشن کا حصہ ہیں۔
شان مسعود اور حسن علی نجی مصروفیات کے باعث کیمپ میں شامل نہیں ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے پریکٹس کے دوران میدان میں اکیلے دوڑ لگائی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آٹھ جولائی کو کرکٹ سیریز کے لئےسری لنکا روانہ ہوگی۔