کراچی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا تیسرا روز

عدنان اطہر عدنان اطہر

  کراچی میں پاکستان کرکٹ  ٹیم کے تربیتی کیمپ کا  تیسرا روز

 

کراچی میں پاکستان کرکٹ  ٹیم کے تربیتی کیمپ کا  تیسرا روز

 خوشگوار موسم میں کھلاڑیوں کی  پریکٹس۔ فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی اسکواڈ جوائن کرلیا۔

کراچی کے  نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں   نے جم کر پریکٹس کی۔

تربیتی کیمپ کے تیسرے روز فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی اسکواڈ جوائن کرلیا۔

 قومی ٹیم کے باولنگ کوچ مورنی مورکل پاکستان ٹیم کو دبئی میں جوائن کریں گے۔

انہیں پاکستان کا ویزا نہیں مل سکا تھا ۔

 پاکستان ٹیم ہفتہ کی رات کراچی سے براستہ  دبئی سری لنکا جائے گی۔

 قومی ٹیم ہمبنٹوٹا میں گیارہ اور بارہ جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا  میچ  سولہ  جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے ۔

 ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئین شپ کا حصہ ہیں۔