بارش برسانے والا سسٹم کراچی میں داخل ۔ مختلف علاقوں میں ہلکی بارش پر گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
نو جولائی تک شہر میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔
ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد نےشارع فیصل پر بارش کےبعد کیصورتحال کا جائزہ لیا
مون سون کی برسات لئے بارش برسانے والا سسٹم کراچی پہنچ گیا۔
بحریہ ٹاون، گلشن حدید، شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، کورنگی ، ملیر، پی آئی بی کالونی،لائنزایریا،شارع فیصل کارساز میں کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی ہوئی۔
بادل برسے اور ، ٹھنڈی ہوا چلی،، تو گرمی اور حبس سے پریشان شہریوں نے اطمینان کا سانس لیا۔
ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد شارع فیصل پہنچے۔ بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
سلمان مراد نے عملے کو ہدایت دی کہ نکاسی آب کے اقدامات کے متعلق کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
بلدیہ عظمی کراچی کا عملہ نکاسی آب کے لئے متحرک ہے۔
محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے ۔ نو جولائی تک شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔