کراچی میں محکمہ کسٹم کے دو افسران پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ،اہلخانہ نے اعلیٰ کسٹم حکام کی مدد سے پولیس کو آگاہ کردیا ،

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

دونوں افسران گزشتہ شب پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں واقع سرکاری دفتر سے نکلے تھے

کراچی میں محکمہ کسٹم انفورسمنٹ کے دو افسران یاور عباس اور طارق محمود  جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب  پراسرار طور پر لاپتہ  ہوگئے،

پولیس حکام کے مطابق افسران کی پراسرار گمشدگی سے متعقل اعلیٰ کسٹم حکام نے آگاہ کیا ہے

جس پر مختلف زاوئیوں سے تحقیقات اور افسران کی تلاش شروع کردی ہے ،ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ دوافسران کی گمشدگی کی اطلاع خاندانی ذرائع سےملی اور تمام اعلیٰ حکام واقعے سےبخوبی آگاہ ہیں،

ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ مختلف قانونی ادارے معاملےکی چھان بین میں مصروف ہیں،

اورافسران کی بحاظت واپسی کےلیےتما م سرکاری ذرائع استعمال کئے جارہے ہیں ،

پولیس حکام کے مطابق لاپتہ کسٹم افسران کے موبائل فون نمبرز کھلے ہوئے ہیں  جبکہ دونوں افسران کی آخری لوکیشن  شارع فیصل معلوم ہوئی ہے۔