سندھ اسمبلی اجلاس میں بھارت جانے والی سیما حیدر واقعہ کی گونج

صبانور صبانور

سندھ اسمبلی اجلاس میں بھارت جانے والی سیما حیدر واقعہ کی گونج

سندھ اسمبلی اجلاس میں بھارت جانے والی سیما حیدر واقعہ کی گونج اقلیتوں کے صوبائ وزیر گیان چند ایسرانی نے سندھ میں موجود ڈاکوؤں سے اپیل کی کہ سیما حیدر کیس میں اقلیتوں برادری کا کوئی قصور نہیں ہم اور ڈاکو پاکستانی ہیں امید ہے کہ اقلیتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا


سندھ اسمبلی اجلاس شروع ہو تو واقفہ سوالات کا جواب دیتے ہوئے سوشل ویلفیئر کے صوبائی وزیر ساجد جوکھیو کا کہنا تھا کہ معذور کوٹے میں ملازمین کی بھرتیاں تعلیم کے حساب سے دی جاتی ہیں سندھ میں امن و امان اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم پوری دنیا میں ہونے ہیں پولیس کو کرائم روکنے کی تنخواہ ملتی ہے کراچی سمیت دیگر اضلاع میں عوام لوڈ شیڈنگ کا عزاب میں مبتلا ہے وفاقی  ادارہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکا ہے۔ سندھ اسمبلی نےں اسٹمپ سندھ ترمیمی بل اورسندھ بزرگ شہری بہبود ترمیمی بل منظور کرلیا اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اجلاس منگل گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا