جر منی میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس و رلڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 80 سے زائڈ میڈلز جیت لیے

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

جر منی میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس و رلڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 80 سے زائڈ میڈلز جیت  لیے

قونصل جنرل  جرمنی کہتے ہیں جر منی میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس و رلڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 80 سے زائڈ میڈلز جیت کر اس بات کو ثابت کیا ہے کہ جب جیت کاعزم اور  پختہ یقین ہو تو کوئی بھی دشواری کامیابی کاراستہ نہیں روک سکتی ۔

کراچی میں  اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں پاکستان کیلئے اعزازات جیتنے والےقومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کاانعقاد کیا گیا ۔

قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ جرمنی کی میزبانی میں پہلی بار ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز ہر لحاظ سے ایک شاندار اور یادگار انداز میں منعقد ہوئے جس میں 176 ممالک کے ساڑے چھ ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔

قونصل جنرل  Rudiger Lotz  DRکاکہنا تھا کہ پاکستان کے اسپیشل ایتھلیٹس دنیا میں کسی سے بھی کم نہیں انہوں نے برلن ورلڈ گیمز میں میڈلز کے ساتھ ساتھ   عمدہ اخلاق اور رویہ کی بدولت سب کے دل بھی جیتے ہیں ۔پوری ٹیم کومبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

قونصل جنرل  کیجانب سے کھلاڑیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے