کراچی بارش

صبانور صبانور

کراچی بارش


کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ۔ ناگن چورنگی ، یوپی موڑ اور پاور ہاوس چورنگی پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ۔ ٹریفک کا دباو بڑھ گیا ۔  محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی میں 41.6ملی میٹر بارش  ریکارڈ کی گئی

کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے۔ سپر ہائی وے گڈاپ ۔ گلشن معمار ۔ بفرزون ، ناگن۔ ناظم آباد نارتھ ناظم آباد میں بارش ہوئی ۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ۔ کالی گھٹا چھا گئی ۔ صبح سے بارش کی کیفیت جاری تھی ۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں اکیس جولائی سے بارش کی پیشگوئی کررکھی تھی . ضلع وسطی کے مختلف مقامات ناگن چورنگی ، یوپی موڑ اور پاور ہاوس چورنگی پر پانی جمع ہوا ۔ ان مقامات پر گزرنے والی ٹریفک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ محکمہ موسمیات کے جاری اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی میں 41.6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ گلشن معمار میں 16.2، اورنگی ٹاؤن میں 2،سعدی ٹاؤن میں1.5 اور یونیورسٹی روڈپر1.3ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی