کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

کراچی   کے  مختلف علاقوں میں  تیز بارش  کے بعد   سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔

کراچی   کے  مختلف علاقوں میں  تیز بارش  کے بعد   سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ شہریوں کا کہنا ہے نالے صاف کرنے کی  باتیں دعوے ہی لگتے ہیں۔ حکومت   برساتی پانی کی نکاسی کا کوئی مستقل بندوست کرے۔کراچی کے  مختلف علاقوں میں  تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھاربارش سے  سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔


مصروف شاہراہوں پر   پانی  جمع ہونے سے ٹریفک  کی روانی  شدید متاثر ہوئی۔ کئی شہریوں کی  گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں  خراب ہوگئی۔


 شہریوں  کا کہنا تھا   بارش کا پانی اپنی جگہ۔۔  نالے ابلنے سے مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔ نالے صاف کرنے کی  باتیں دعوے ہی لگتے ہیں۔


شہریوں  نے کہا ہر سال بارش کے بعد ایسی کی صورتحال ہوتی ہے۔ حکومت   برساتی پانی کی نکاسی کا کوئی مستقل بندوست کرے۔

بارش کے بعد شہر کے  کئی علاقوں میں سڑکیں اور گلیاں  ندی نالوں میں تبدیل ہوگئی،، جس سے معمولات زندگی  بری طرح متاثر ہوئے۔