سندھ اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار خاتون پارلیمارنی لیڈر بننے والی رعنا انصار کو،، اب سندھ اسمبلی کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ۔
وہ ملک کی کسی بھی صوبائی اسمبلی کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر بھی بن گئیں۔۔رعنا انصار کی متحدہ قومی موومنٹ سے دیرینہ رفاقت ہے ۔
حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی رعنا انصار سترہ اگست انیس سو چھیاسٹھ میں پیدا ہوئیں ۔
ابتدائی تعلیم حیدر آباد میں حاصل کی اور سندھ یونی ورسٹی سے اسلامی تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ۔
رعنا انصار نے انیس سو اسی میں ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی ۔۔ ان کا شمار حیدر آباد کی متحرک ترین خاتون کارکنان میں کیا جاتا ہے ۔۔
رعنا انصار دو ہزار پانچ سے دو ہزار دس تک حیدر آباد کے بلدیاتی نظام کا حصہ رہیں ۔سن دو ہزار تیرہ میں ایم کیو ایم نے انہیں خواتین کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی منتخب کرایا ۔
دو ہزار سولہ میں ایم کیو ایم کی تقسیم در تقسیم کے وقت بھی رعنا انصار پارٹی میں اتحاد کے لئے کوشاں رہیں۔
دو ہزار اٹھارہ میں رعنا انصار ایک بار پھر خواتین کی مخصوص نشست پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئیں ۔
اٹھائیس نومبر دو ہزار بائیس کو ایم کیو ایم کی پالیمارنی کمیٹی نے رعنا انصار کو پارلیمارنی لیڈر مقرر کیا ۔
یوں رعنا انصار سندھ اسمبلی کی تاریخ میں پہلی خاتون پارلیمارنی لیڈر بن گئیں ۔
رعنا انصار کو اب ملک میں صوبائی اسمبلی کی پہلی اپوزیشن لیڈر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا۔