ایک درخت حسین کے نام سے سجنے والی اس سبیل پر آنے والوں کو مفت پودا فراہم کیا جاتا ہے۔

عمران عمران

ایک درخت حسین کے نام سے سجنے والی اس سبیل پر آنے والوں کو مفت پودا فراہم کیا جاتا ہے۔

 

محرم الحرام میں یوں تو کئی سبیلیں لگتی ہیں۔ کوئی ٹھنڈے مشروب، کوئی پانی تو کہیں چائے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

 مگر کراچی میں گزشتہ 3 سال سے پودے فراہم کرنے کے لیے سبیل سجائی جانے لگی ہے۔


بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنج کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے،، ہو از حسین کی جانب سے کراچی میں پودوں کی سبیل کا باقاعدگی سے اہتمام کیا جانے لگا ہے۔


ایک درخت حسین کے نام سے سجنے والی اس سبیل پر آنے والوں کو مفت پودا فراہم کیا جاتا ہے۔ نوجوان رضاکار پودے کو شہداء کربلا کے نام سے منسوب بھی کرتے ہیں۔

مجالس میں شرکت کے لیے آنے والے اس منفرد سبیل سے فیضیاب ہوتے ہیں۔