حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کی یاد میں یکم محرم الحرام سے شربت اور پانی کی سبیلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
آٹھ محرم سے یوم عاشور تک مجالس اور مرکزی جلوسوں میں سبیلوں پر موجود افراد اس خدمت کو اعزاز سمجھتے ہیں۔
محرم الحرام میں گلی گلی چھوٹی بڑی سبیلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
ان سبیلوں پر آنے والوں کو شربت اور ٹھنڈے پانی سے سیراب کیا جاتا ہے۔
نمائش چورنگی پر بھی ایام عزاء میں مختلف سبیلیں لگتی ہیں۔حضرت امام حسین سے محبت کرنے والے اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔