سندھ حکومت کا پنک بسوں کے لئے خواتین ڈرائیوروں کو تربیت دینے کا فیصلہ

عمران عمران

  سندھ حکومت کا پنک بسوں کے لئے خواتین ڈرائیوروں کو تربیت دینے کا فیصلہ


 سندھ حکومت کا پنک بسوں کے لئے خواتین ڈرائیوروں کو تربیت دینے کا فیصلہ۔ پیپلز بس سروس کے دوسرے مرحلے میں  پانچ سو بسیں اور ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی سروس چلائی جائیں گی۔


وزیر ا  ٹرانسپورٹ و  ماس ٹرانزٹ  شرجیل  میمن   کی زیر صدارت  سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے دسویں بورڈ  کا اجلاس ہوا۔


اجلاس میں فیصلہ ہوا    خواتین کے  لئےمخصوص   پنک بسوں کے لئے خواتین ڈرائیوروں  کا   تربیتی پروگرام شروع  کیا جائےگا۔اس  طرح  خواتین کو  سفر کے دوران تحفظ اور سہولت کا احساس ہوگا۔  اجلاس میں   پیپلز بس سروس کے دوسرے مرحلے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی پر تبادلہ خیال  ہوا،،   جس  میں پانچ سو  بسیں شامل کرنے کے ساتھ ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی سروس کا تعارف بھی شامل ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا   پیپلز بس سروس کے دوسرے مرحلے کے  آغاز سے لوگوں کے سفری مسائل میں  کمی آئے گی۔الیکٹرک ٹیکسی سروس متعارف کرانے سے نہ صرف ماحولیاتی اثرات مثبت ہوں گے بلکہ روزگار کے  مواقع بھی میسر آئیں گے۔