کراچی میں آئیکون ایوارڈز 2023 کی تقریب ہوئی۔ صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلطانہ صدیقی کی اندسٹری کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ گورنر سندھ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
پاکستان ٹیلی ویژن آئیکن ایوارڈز 2023 کی رنگا رنگ تقریب کراچی میں ہوئی۔۔
شوبز کے مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دینے والے آئیکنز کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔
ٹیلی ویژن انڈسٹری میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کو بھی آئیکن ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سلطانہ صدیقی کی پاکستان میں ٹیلی ویژن کے لیے بہت خدمات ہیں۔
سلطانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ہماری اندسٹری میں آج سے پہلے کبھی ایسے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ،،
گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
مریم اورنگزیب نے فنکاروں کو ہیلتھ کارڈ بھی پیش کیے۔
مریم اورنگزیب نے فلم انڈسٹری سے متعلق اہم اقدامات کا اعلان بھی کیا۔
تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی،،
ساجد حسن، ثمینہ احمد، شیما کرمانی ، بہروز سبزواری ، ندیم مانڈوی والا سمیت مختلف شعبہ جات میں خدمات سرانجام دینے والے ستاروں کو بھی آئیکن ایوارڈ سے نوازا گیا۔