کراچی میں لیاری بہار کالونی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید رینجرز اہلکار کی نماز جنازہ ادا۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی  میں لیاری بہار کالونی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید رینجرز  اہلکار کی نماز جنازہ ادا۔

کراچی  میں لیاری بہار کالونی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید رینجرز  اہلکار کی نماز جنازہ ادا۔

تدفین کے لئے جسد خاکی آبائی گاؤں خیرپور میرس روانہ کردیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق شہید اہلکار لانس نائیک دلشاد کی نماز جنازہ رینجرز ہیڈ کوارٹر جناح کورٹ ، کراچی میں ادا کی گئی۔

 ہوم  سیکریٹری  سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی  پولیس اور رینجرز کے اعلی افسران اور اہلکاروں  شریک ہوئے۔

 نماز جنازہ کے بعد شہید کا جسد خاکی آبائی گاؤں خیرپور میرس روانہ کردیا گیا۔

 ترجمان رینجرز کےمطابق شہید اہلکار کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔شہید اہلکار دلشاد تیئس سال قبل رینجرز سندھ میں بطور سپاہی بھرتی ہوا تھا۔کراچی سمیت سندھ بھر میں قیام امن  اور  دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں ایک سو باون  افسر  و جوان شہید ہو چکے ہیں۔