کراچی میں سی ٹی ڈی نے بلوچ کالونی پل کےقریب سے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق ملزم بلوچ کالونی پل کے نزدیک سے گرفتار ملزم کالعدم تنظیم کی مالی معاونت میں ملوث ہے۔ ملزم نےاکتوبردوہزار بائیس میں قائدآبادمیں ایک شخص کو بھی قتل کیا تھا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلیےکارروائی جاری ہے۔