کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران تین مغوی بچے بازیاب کرالئے گئے۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران تین مغوی بچے بازیاب کرالئے گئے۔

کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران تین مغوی بچے بازیاب کرالئے گئے۔

دو بچوں کو پولیس نے ملیر الفلاح  اور لانڈھی سے بازیاب کرایا ۔۔تیسرے بچے کو اغواء کار گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے

لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں مدد گار ون فائیو پولیس نے بند مکان پر چھاپا مارا اور مبینہ  طور پر اغواء کرکے لائی گئی بچی بازیاب کرائی ،پولیس کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر گذشتہ روز حیدرآباد سے اغواء کرکے کراچی لایا گیا تھا

 

اس سے قبل  ملیر الفلاح کے علاقے میں بھی پولیس نے اہل محلہ کی اطلاع پر بند مکان پر چھاپا مارا  اور  گذشتہ شب نیو ٹاؤن سے اغواء ہونے والے12 سالہ لڑکے کو نیم بے ہوشی کی حالت میں بازیاب کرایا

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق دروازے پر لگا تالا توڑ کر پولیس پارٹی اندر داخل ہوئی اور  مزید دو تالے توڑ کر بچے کو باہر نکالا ، مغوی بچے کے  منہ پر رومال باندھ کر رکھا گیا تھا

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن سے گذشتہ روز 8کروڑ روپے تاوان کے لئے اغواء ہونے والے بچے کو  ملزم گھر کے قر یب چھوڑ کر فرار ہوگئے

پولیس حکام  نے دعویٰ کیا کہ  اغواء کار  پولیس کے خوف سے بچے کو چھوڑ کر فرار  ہوئے۔سی آئی اے  پولیس نے واقعے میں ملوث ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے