ایم کیو ایم
رہنما فروغ نسیم اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر پ پ رہنما
سینیٹر سسئی پلیجو کا رد عمل
سینیٹر سسئی
پلیجونے اپنے جاری بیان میں کہاکہ ایم کیو ایم کے سو کالڈ رہنماوٴں کی پریس
کانفرنس کی مذمت کرتی ہوں ۔ جو انہوں نے سندہ کو مودی کی کشمیر پالیسیز سے تشبیح مودی ایک
فاشسٹ ظالم اور قابض ہے،
جس کو نہ
اقلیت کی پرواہ ہے ۔ نہ مسلمانوں کی اور نہ ہی انسانیت کی کوئی فکر ہے.
مودی نے کشمیر
کو جیل بنایا ہوا ہے ۔ سندہ پرامن صوفیہ کرام اور محبت کرنے والوں کی دھرتی ہے ۔
مردم شماری
کے حوالے سے جھوٹے اعداد وشمار ۔ غلط و جعلی مردمشماری ایم کیو ایم کی جانب سے
سندہ کے گلے ڈالنے کی سازش کی گئی ۔
اب یہ لوگ
کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں،
یہ فاشسٹ
ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمنی پیدا کرنے کوشش کر رہے ہیں ۔
ایم کیو ایم
کو دیکھنا چاہئے کیوں کہ ایم کیو ایم ہی ہے جس نے ہمیشہ سندہ کی ترقی میں بار بار
روڑے ڈالے ۔
مردمشماری میں
بھی سندہ کی صحیح گنتی میں روڑے اٹکا دیئے گئے ۔ اور اب پ پ کو مودی کے مظالم سے
تشبیح دی جا رہے ہی ۔ جو صرف الیکشن مہم کی کوشش ہے.
سندہ میں اس
قسم کی فضا قائم کر کے تفریق کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ جس سازش کو سندہ کے لوگ ناکام
بنا دیں گے ۔
مصطفی کمال
کو سوچنا چاہئے کہ ایم کیو ایم کی اس قسم کی روش پہلے بھی ناکام ہوچکی ہے اور وہ
عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں ۔
سندہ کوئی
مال غنیمت نہیں جس کو یہ لوگ منفی سوچ کا میدان بنائیں گے ۔ سندہ کے اردو بولنے
والے سندھی بھی ان کی منفی سوچ کو مسترد کرچکے ہیں
مردشماری پر انہوں نے جو سازشیں کی ہیں ۔ یہ نہ
سمجھیں وہ سازشیں ان کو ہضم ہوجائیں گی