سکھر میں سینئر صحافی جان محمد مہر پر قاتلانہ حملہ
ہوا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق وہ دفتر سے گھر کی طرف گاڑی میں
جارہے تھے کہ مسلح افراد نے انکے اوپر فائرنگ کردی ۔ جس کے بعد جان محمد مہر شدید
زخمی ہوگئے۔ جان محمد مہر کے چہرے پر ایک گولی لگی ہے جس کی وجہ سے انکی حالت
تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ تاہم انہیں طبی امداد کےلیے سکھر کے حرا اسپتال میں
منتقل کیاگیاہے جہاں پر انہیں طبی امداد دی جاری ہے۔
چیئر مین بلاول بھٹو نےسکھر کے سینیئر صحافی جان محمد
مھر پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لے لیا
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا سابق وزیربلدیات ناصر
شاہ سے رابطہ کیاہے
چیئرمین پی پی پی کا ناصر شاہ کو ایئر ایمبولنس کا
انتظام کر کے جان محمد مھر کو کراچی منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سابق صوبائی
وزیر ناصر حسین شاہ کاکہناہےکہ
ہم ایئر ایمبولنس کا انتظام کر رہے ہیں ۔
سابق وزیر اطلاعات و پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن
کی، سکھر کے سینئر صحافی جان محمد مہر پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے
شرجیل انعام میمن نے کہاکہ جان محمد مہر پر حملہ
افسوسناک ہے، شدید مذمت کرتے ہیں
پولیس فوری طور پر جان محمد مہر پر حملہ کرنے والوں
کو قانون کے کٹہڑے میں لائے،
صحافیوں پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے،
جان محمد مہر نے ہمیشہ عوامی حقوق کے لئے آواز اٹھائی،
پیپلز پارٹی جان محمد کے ساتھ ہے۔