سکھر پریس کلب کے سابق صدر اور کے ٹی این کے بیورو چیف جان محمد مہر کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد اور اراکین مجلس عاملہ کا اظہار افسوس، قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیاہے
صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی کاکہناہےکہ جان محمد مہر کو شہید کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے،
شہید جان محمد مہر کی شہادت سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پولیس صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں یکسر ناکام نظر آتی ہے،
سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب خان نے کہاہےکہ سکھر پریس کلب کے سابق صدر
اور کے ٹی این کے بیورو چیف جان محمد مہر کے قاتل فوری گرفتار نہ ہوئے تو بھرپور
احتجاج کریں گے