کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی سکھر کے سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت
واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے،صدرکےیوجےدستورخلیل ناصر،جنرل سیکریٹری نعمت خان
کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے سکھر کے سینئر صحافی جان محمد مہر کے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ورثاء سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے
مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کوفی الفورگرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ،
جان محمد مہر ایک اچھے انسان اور بہترین صحافی تھے اپنے بیان صدر کےیوجے دستورخلیل ناصر،جنرل سیکریٹری نعمت خان اور اراکین مجلس عاملہ نے صحافی جان محمد مہر کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتےہوئے حکومت سندھ اورآئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔