کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سکھر میں سینئر صحافی اور کے ٹی این کے بیورو چیف جان محمد مہر کے اندوہناک قتل کی سخت الفاظ میں مذمت

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سکھر میں سینئر صحافی اور کے ٹی این کے بیورو چیف جان محمد مہر کے اندوہناک قتل کی سخت الفاظ میں مذمت

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سکھر میں سینئر صحافی اور کے ٹی این کے بیورو چیف جان محمد مہر کے اندوہناک قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہید جان محمد مہر کے قاتلوں کو بلا تاخیر گرفتار کیا جائے۔

کے یو جے کے صدر اعجاز احمد  جنرل سیکریٹری عاجز جمالی اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ میں صحافی غیر محفوظ ہیں مسلسل واقعات ہو رہے ہیں لیکن پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

حالیہ واقعہ سکھر شہر کے وسط میں کے ٹی این کے دفتر کے باہر ہوا جب گھات لگائے مسلح افراد نے جان محمد مہر پر حملہ کیا لیکن حملہ آور با آسانی فرار ہوگئے

 پولیس تحقیقات سے قبل ہی مشکوک بیانات دے کر اپنی جان چھڑانے کی کوشش کرتی رہی۔

کے یو جے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

 سندھ حکومت آئی جی سندھ اور سکھر کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

کے یو جے شہید جان محمد مہر کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے