کراچی میں صدر صرافہ بازار سےڈھائی کروڑ روپے لوٹنے والےچار ملزم رینجرز اور پولیس نے گرفتار کر لئے۔ایک کروڑ بانوے لاکھ روپے بھی برآمد۔ملزم کا تعلق بین الصوبائی ڈکیت گروہ سے نکلا۔
ملک بھر میں وارداتیں کرنے والا شانگلہ سے تعلق رکھنے والے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے سرغنہ سمیت چار کارندے کراچی سے گرفتار کرلئے گئے۔
ونگ کمانڈر قلندر ونگ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ کراچی شیراز نذیر نے بتایا کہ باقاعدہ ریکی اور منصوبہ بندی کے تحت ملزم واردات کرتے تھے، سرغنہ سمیت چار کارندوں کی گرفتاری کراچی کے مختلف علاقوں سے عمل میں ائی
3پسٹل، 41راونڈز 49 کارتوس اس کے علاوے 1کروڑ 92لاکھ روپے ریکوری اورنگی صدر گلشن لیاری میں ڈکیتی کرتے تھے
واردات انجام دینے سے قبل گروہ کےہر کارندے کو علیحدہ ٹاسک دیا جاتا تھا،ایس ایس پی شیراز نزیر نے بتایا کہ ملزم کیش چھیننے کے علاوہ گھروں میں ڈکیتیاں بھی کرتے تھے
پہلے ریکی کرتے ہیں ہر ٹیم ممبر کو ٹاسک دیا جاتا ہے رینجرز نے بہت زیادہ ساتھ دیا
متاثرہ تاجر اور صدر جیولرز ایسوسی ایشن نے بھی پولیس و رینجرز کی کارکردگی کو سراہا، کہا کہ زندگی بھر کی جمع پونجی لٹ گئی تھی جو برآمد کرنے پر شکر گذار ہیں
میں بالکل اسوقت ٹوٹ چکا تھا اپنی جانوں پر کھیل کر پکڑا ہے
جب سے ان کے یہاں واردات ہوئی تھی یہ سوئے نہیں تھے تہہ دل سے اداروں کے مشکور ہیں
ایس ایس پی شیراز نذیر کا کہنا تھا کہ ملزم عادی جرائم پیشہ ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں، کوشش ہوگی کہ اس بار موثر تفتیش کرکے ملزموں کو سخت سزا دلوائی جائے۔