اسری یونیورسٹی میں خواتین کا معاشرے میں انٹرپرینیورشپ کی اہمیت کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

عرفان علی عرفان علی

حیدرآباد اسری یونیورسٹی حیدرآباد میں شعبہ منیجمنٹ سائنسز نے یو این ڈی پی پاکستان، جیز  اور اسکول آف لیڈر شپ فائونڈیشن کے تعاون سے خواتین کا معاشرے میں انٹرپرینیورشپ کی اہمیت کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔

سیمینار کی مہمان خصوصی اور ماہر ٹرینر ڈاکٹر انمول زہرہ نے خواتین کی اچھی صحت اور کاروبار میں سماجی خواتین کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ آپ خواتین بھی کسی سے کم نہیں ہیں اور آپ میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں اور انہیں اجاگر کرنا نہایت ضروری ہےکیونکہ آج کے معاشرے میں خواتین بھی پوری طرح سے کاروبار میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نی مزید کہا کہ آج کے اس سیمینار کا یہی مقصد ہے کہ آپ لوگ سماجی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ کاروبار میں بھی آگے آئیں اور دیگر شعبوں کی طرح کاروباری دنیا میں بھی اپنی پہچان خود بنائیں۔

سیمینار میں ڈپارٹمنٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی فیکلٹی سمیت بزنس ایڈمنسٹریشن کی طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔