ایشیا کپ 2023 کی تیاریاں۔

صبانور صبانور

ایشیا کپ 2023 کی تیاریاں۔

ایشیا کپ 2023 کی تیاریاں۔

نیپال کی مینز کرکٹ ٹیم نے کراچی میں پریکٹس کا آغاز کردیا۔ ٹیم نے نیشنل بینک اسٹیڈٰیم کے احاطے میں باولنگ اور بیٹنگ کی جم کر تیاری کی۔

 نیپال کے ہیڈ کوچ کہتے ہیں ایشیا کپ سے نوجوان پلیئرز کو بہت مدد ملے گی۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کے احاطے میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں باولنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی جم کر پریکٹس کی۔

ہیڈ کوچ نیپال ٹیم مونٹی دیسائی کا کہنا تھا کہ نیپال ٹیم کا ایشا کپ میں شرکت کرنا اعزاز کی بات ہے۔ بچوں  کوپاکستانی کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملے گا،

نیپال کی ٹیم25 اگست کوبھی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ 26

 اگست کو کراچی جم خانہ میں وارم اپ میچ کھیلے گی۔

 جبکہ27 اگست کو  ملتان روانہ ہوگی۔ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔