کراچی واٹر کارپوریشن کا پانی چوری کے خلاف ایکشن۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی واٹر کارپوریشن کا پانی چوری کے خلاف ایکشن۔

کراچی واٹر کارپوریشن کا پانی چوری کے خلاف ایکشن۔ جنجھال گوٹھ  میں  پانی کی لائن سے اٹھارہ غیرقانونی کنکشن  منقطع کردیئے۔


ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کراچی ڈویژن سول ون کی لائن پر قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹس  کے خلاف   ایکشن لیا گیا۔  لائن پر چار، چار انچ کے اٹھارہ غیرقانونی کنکشن منقطع  کردیئے گئے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے جنجھال گوٹھ سے یومیہ لاکھوں روپے کا پانی چوری کیا جا رہا تھا ۔